راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے

راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک آپٹیکل فائبرکیبل بچھانے کے منصوبہ پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تکنیکی تعاون کے منصوبوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبہ میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) اور چین کی ہواوے ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اہم کرداردا کررہی ہے۔ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سیکٹرکمانڈرگلگت بلتستان کرنل عدیل صابرخان نے بتایا ہے کہ اس منصوبہ پرکام زورشور سے جاری ہے، منصوبہ کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر لائن بچھائی جارہی ہے، اس اہم منصوبہ سے دونوں پڑوسی اوردوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک لائن قائم ہونے کے ساتھ ساتھ دورافتادہ علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی میں بلاشہ ایک انقلاب آئے گا۔ اس منصوبہ پر 44ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ ہے ، منصوبے کے 2018ء میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

Join The Discussion

Compare listings

Compare